نواز شریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

اسلام آباد(ایس این این) وزارت داخلہ نے کابینہ کے فیصلے کی رو سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ دونوں کا نام تاحکم ثانی ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے جب کہ حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں