ڈی کام میں ساہیوال کی طالبہ کی پنجاب بھر میں اول پوزیشن

ساہیوال(ایس این این )گورنمنٹ کامرس کالج برائے خواتین ہونہار طالبہ ازکیٰ زاہد کی ڈی کام کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھرمیں پہلی پوزیشن ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے سالانہ امتحان 2018ء ڈی کام بینکنگ میں گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس برائے خواتین ساہیوال کی ہونہار طالبہ ازکیٰ زاہد نے رول نمبر 113158کے تحت 1200نمبر میں سے 1020نمبر حاصل کرکے پنجاب بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل جمیلہ رفیق کمبوہ نے شاندار کامیابی پر طالبہ ازکیٰ زاہد اوراس کے والدین اور کالج اساتذہ کو مبارکباد دی اورکہاہے کہ یہ ہمارے اور ساہیوال کیلئے ایک اعزاز ہے ۔ انہوں نے طالبہ کو نقد انعام دینے کا اعلان کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں