احسان مانی کرکٹ بورڈ کے چئیر مین تعینات

لاہور(ایس این این) وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور پر تعینات کیا ہے، وہ اس عہدے کے لیے وسیع اور قابل قدر تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کی ہے اور وہ 3 سال تک آئی سی سی کے خزانچی رہے جب کہ بعد میں 3 سال کے لئے آئی سی سی کے سربراہ بھی رہے۔اس خبر کو بھی پڑھیں :چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا
واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے کچھ دیر بعد ہی وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے احسان مانی کو نیا چیئرمین بورڈ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں