کمشنر کی زیر صدارت لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کا اجلاس

ساہیوال (ایس این این )کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے عید الا ضحی کے موقع پر جانوروں کی خریداری کے لئے آنے والے افراد کو کانگو وائرس سے بچانے کے لئے ضروری انتظامات کرنے اور محکمہ لائیو سٹاک کو ڈویژن میں لگائی گئی تمام منڈیوں پر حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے -وہ اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کر رہی تھیں جس میں محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کی کارکردگی اور زمینداروں کو فراہم کی گئی سہولیات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا -ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن میاں جمیل احمد اور متعلقہ محکموں کے ڈویژنل افسران بھی اجلاس میں شریک تھے -انہو ںنے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر لگائی گئی منڈیوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ خریداروں کو کانگو وائرس سے بچایا جا سکے -انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو ہدایت کی کہ وہ منڈیوں کے ساتھ ساتھ تمام چیک پوسٹوں پر بھی بیوپاریوں کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے -انہو ںنے محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ جانوروں کی افزائش کے لئے عام کسانوں کو دی جانے والی سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے اور دیہات کی سطح پر جانور پالنے والوں کو رہنمائی فراہم کی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں