ساہیوال کے ایم پی اے ندیم کامران نے سیاہ پٹی باندھ کر حلف لیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال سے ممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہونیوالے ملک ندیم کامران نے بھی حلف اٹھالیا۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب میں قائد ساہیوال ملک ندیم کامران نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء میاں حمزہ شہبازشریف اورسعد رفیق کے ہمراہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر انہوں نے احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے اپنے بازوپر سیاہ پٹیاں بھی بابند رکھی تھی ۔قبل ازیں اسمبلی پہنچنے پر مسلم لیگ(ن ) کی سینئرقیادت نے قائد ساہیوال ملک ندیم کامران کا بھرپوراستقبال کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے تاریخی کامیابی پر مبارک دی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا ۔بعدازاں ساہیوال پہنچنے پر ملک ندیم کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ ساہیوال کی عوام کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ووٹ کے ساتھ ساتھ سپورٹ بھی کیا اوربھاری اکثریت سے جتوایا ۔ان کاکہناتھاکہ یہ ملک ندیم کامران کی جیت نہیں بلکہ ساہیوال کی جیت ہے ۔سابقہ ادوارکی طرح ساہیوال کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا مثبت کرداراداکرتارہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں