انتظامیہ عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات مکمل کرے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال(دلاور سلطان سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری ٹھکانے لگانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی -عید تک قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے علاوہ خریدوفروخت کو سختی سے روکا جائے اور تمام بیوپاریوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے جانور قریبی منڈی میں فروخت کے لئے لے کر جائیں -انہو ں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں دیں جس میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی -اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اے سی جنرل سرور تیمور نے شرکت کی -انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کھلی جگہوں پر سری پائے بھوننے پر بھی پابندی عائد کی ہے تا کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکا جاسکے جس پر سختی سے عملدر آمد کی ضرورت ہے -انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ضروری عملے کی ڈیوٹیاں لگانے اور عید سے قابل عید گاہوں اور عید کے تینوں دن میں صفائی کو یقینی بنانے اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ میونسپل اداروں کی معاونت سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی -انہو ںنے قربانی کی کھالوں کو اکٹھا کرنے کے لئے مدرسوں اور دوسری فلاحی تنظیموں کی درخواستو ںپر جلد فیصلہ کرنے او ران کے علاوہ دوسری تنظیموں کے کھالیں اکٹھی کرنے کو روکنے کے لئے بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی –

2 تبصرے “انتظامیہ عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات مکمل کرے: کمشنر ساہیوال

اپنا تبصرہ بھیجیں