پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور(ایس این این ) قائد لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی 201 ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ عہدے کے لئے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر رانا اقبال نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار پرویز الہیٰ کی کامیابی کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد اقبال نے 147 ووٹ حاصل کئے۔ پیپلز پارٹی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر ایوان میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ پرویز الٰہی کی حلف برادری کے دوران بھی اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی کی ۔نو منتخب اسپیکر پرویز الٰہی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایوان کو منصفانہ اور ایمانداری سے آگے لے کر چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی شور شرابے کے لئے نہیں بلکہ قانون سازی کے لئے ہے۔پنجاب اسمبلی کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں