چھے آر راجباہ کی صفائی نہ ہونے سے کسانوں کو مشکلات

ساہیوال (بیورورپورٹ) راجباہ6/Rساہیوال کی صفائی نہ ہونے سے کسانوں کے لئے شدید مشکلات‘فصلوں کو پانی کی عدم فراہمی پرکسانوں کا احتجاج‘ راجباہ کی فور ی صفائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 87/6-R‘90/6-R‘91/76-R ساہیوال ودیگر ملحقہ چکوک سے متعلقہ راجباہ کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے سبب اس ایریا کے تمام کسانوں کو راجباہ سے براہ راست فصلوں کو پانی کی عدم فراہمی کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے سخت مشکلات و نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس پر مختلف علاقوں کے کسانوں نے شدیدا حتجاج کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سابق ممبر مشاورتی بورڈ حاجی محمد سعید تلہ‘محمد عامر اقبال کونسلر‘محمد مسعود صادق ایڈووکیٹ اور راؤ محمد طاہر نے کمشنر‘ڈپٹی کمشنر اور محکمہ انہار ساہیوال کے متعلقہ افسران سے مذکورہ ایریا کے راجباہ کی فور ی صفائی کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں