غیرقانونی گیس ری فلنگ پر 3 افراد گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ) غیر قانونی طریقہ سے ایل پی جی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار‘1فرار۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مختلف مقامات پر بغیر لائسنس اور غیر قانونی طریقہ سے ایل پی جی گیس سلنڈروں میں ریفلنگ جاری ہے۔ پولیس نے ایچ بلاک فرید ٹاؤن سے محمد حسین‘ سکیم نمبر3میں مقصو د اشرف اور ایچ بلاک فرید ٹاؤن میں شہباز کو گیس ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا۔پولیس نے 89/6-R میں عبدالمنان کی دوکان پر ریڈ کیا تو ملزم فرارہوگیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں