ساہیوال کلب میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

ساہیوال(ایس این این ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ نئی نسل کو محفوظ اور بہتر پاکستان دینے کے لئے ضروری ہے کہ ہم محنت اور ایمانداری سے کام کریں اور ہر شخص اپنے اپنے شعبہ میں بہتری کی کوشش کرے -انفرادی سطح پر چھوٹی چھوٹی کاوشیں ہی ملک کو ترقی اور جدت کی طرف لے کر جائیں گی جس سے عوام کی خوشحالی یقینی بنائی جا سکے گی -انہو ں نے یہ بات ساہیوال کلب میں یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کلب کے سیکرٹری میاں انجم حبیب کے علاوہ ممبران اور ان کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شر کت کی -انہوں نے کہا کہ جب ہر شخص اپنے اپنے کام میں سچ بولے گا اور ایمانداری سے اپنا فرض ادا کرے گا تو ملک کی ترقی کا عمل خود بخود شروع ہو جائے گا -انہو ںنے یوم آزادی کے حوالے سے کلب کی عمارت کو خوبصورتی سے سجانے اور شاندار تقریب کے انعقاد پر کلب سیکرٹری میاں انجم حبیب اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور پوری قوم کو پاکستان کے 71واں یوم آزادی کی مبارکباد دی -تقریب کی مناسبت سے عمارت کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے سجایا گیا تھا جبکہ مقامی نوجوان گائیک سید دانیا ل زیدی نے ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی -آخر میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں