ساہیوال بورڈ‌نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 20 اگست کو کرے گا

ساہیوال(بیورورپورٹ)نہم سالانہ امتحان 2018ء کے نتیجہ کا اعلان 20اگست بروز سوموار بوقت صبح 10:10بجے کیا جائے گا ،لہذا جملہ متعلقین ،سربراہان ادارہ جات ،اساتذہ ،طلبا و طالبات اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pkسے چیک کر سکتے ہیں -یہ بات کنٹرولر امتحانات حافظ فدا حسین نے ایک پریس ریلیز بتائی -انہوں نے کہا کہ امیدواران اپنا رولنمبر اپنے موبائل فون سے 800292پرSMSکر کے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں -نتیجہ /گزٹ کی CDمبلغ100روپے حبیب بنک کوٹ خادم علی برانچ ساہیوال میں جمع کروا کر حاصل کی جا سکتی ہے -جن امیدواران کے نتائج بقایا فیس یا دیگر دفتر کوائف پورے نہ ہونے کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں وہ اس وقت تک جاری نہیں کئے جائیں گے جب تک کوائف /واجبات پورے ادا نہیں کر تے -انہوں نے کہا کہ مزید رہنمائی کے لئے رابطہ نمبر 040-9200521پر کال کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں