ساہیوال،چوری کی واداتیں، بھینسیں اور نقدی چوری

ساہیوال ( بیور ورپورٹ)چوری کی مختلف وارداتیں ‘ مختلف مقامات سے نقدی ‘طلائی زیورات ‘ٹائر ‘درخت ‘3بھینسیں وغیرہ چرالی گئیں۔ چوری کی واردات زیڈ بلاک فرید ٹاؤن میں ہو ئی یہاں 4نامعلوم ملزمان نے محمد تنویر اسلم کے گھرکے تالے توڑکر گھر سے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ کل مالیتی2لاکھ50ہزارروپے چرالئے۔ دیگر وارداتوں بیرون بس اسٹینڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے عابد محمود کی موٹرورکشاپ سے نقدی وٹائر وغیرہ مالیتی25ہزارروپے ‘134/9-Lمیں صداقت وغیرہ 4ملزمان نے سروری بیگم کے رقبہ سے 2 درخت ‘ جہازگراؤنڈ میں مدثر وغیرہ 3ملزمان نے عبدالخالق کے احاطہ مویشیاں سے3بھینسیں مالیتی6لاکھ روپے اور55/5-Lمیں کالو وغیرہ6ملزمان نے محمد ضیغم کی جیب سے1لاکھ14ہزارروپے نقدی چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں