ساہیوال،ڈکیتی کی نیت سے ناکہ لگاکر بیٹھے ہوئے 3ملزمان گرفتار

ساہیوال ( بیور ورپورٹ)ڈکیتی کی نیت سے ناکہ لگاکر بیٹھے ہوئے 3ملزمان گرفتار ‘3پسٹل برآمد‘ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں82/6-Rمیں آصف وغیرہ 5ملزمان ڈکیتی کی نیت سے شارع عام پر ناکہ لگاکر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران فتح شیر پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزمان کو گھیرے میں لیتے ہوئے آصف ‘علی عباس اورخالدکو گرفتارکرکے ان سے 2پسٹل 30بور معہ گولیاں اور ریوالور اور خالد سے ریوالور 32بور معہ گولیاں برآمدکرلیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں