ساہیوال میں دو نئے سرکاری کالجزکی تعمیر مکمل

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلال اشرف باجوہ نے کہا ہے کہ 26 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے ضلع ساہیوال میں طلبہ کے لئے 2 نئے ڈگری کالجز کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ اور ان کالجز میں اسی سال داخلوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔یہ کالجز اوکانوالہ بنگلہ اور کمیر میں قائم کئے جارہے ہیں۔جن کے لئے تمام فرنیچر اور دوسرا ضروری سامان بھی خرید لیا گیا ہے جبکہ اساتذہ کی تقرری کے لئے صوبائی حکومت کی منظوری اسی ماہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوکانوالہ کالج 12 کرو روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکا ہے جہاں فرسٹ ایئر کے داخلے کئے جائیں گے تاہم کمیر کا بوائز کالج 14 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے اور ہیاں اگلے ماہ تھرڈ ایئر کے داخلوں سے کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کالجز کے قیام سے درجنوں دیہات کے سینکڑوں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے جو سفری مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پاتے تھے۔

2 تبصرے “ساہیوال میں دو نئے سرکاری کالجزکی تعمیر مکمل

اپنا تبصرہ بھیجیں