محمود خان خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نامزد

پشاور(ایس این این) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سوات سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی محمود خان کو باقاعدہ طور پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا ہے۔تحریک انصاف کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔محمود خان تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں وزیرکھیل رہ چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں