ضباطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کل الیکشن کمیشن طلب

اسلام آباد(ایس این این )الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری نہ رکھنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کوکل طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کل طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بذات خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان پیش ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے عمران خان سے ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی۔واضح رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ووٹنگ کے دوران ووٹ کی رازداری کا خیال نہ رکھتے ہوئے کیمروں کی موجودگی میں بلے کے انتخابی نشان پر مہر لگائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں