ساہیوال، 90 نائن ایل میں اوباش نوجوانوں کی 2 لڑکوں سے زیادتی

ساہیوال(بیورورپورٹ)چارملزموں نے دولڑکوں کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔گاؤں90/9-L کے رہائشی سفیان علی کو محلہ دارشہباز اورزین رکشہ میں جھولے دینے کے بہانے ساتھ لے گئے ۔رات 12بجے ملزموں نے سفیان کو نشہ آورگولیاں دیں شہباز نے اسے بدفعلی کا نشانہ بناڈالاحالت بگڑنے پر زین بدفعلی کرنے میں ناکام رہاجبکہ سفیان بیہوش ہوگا جسے نیم مردہ حالت میں ملزموں نے گاؤں134/9-Lپل سے نہر میں پھینک دیا جسے صبح سویرے دوبتادیکھ کر راہگیروں نے بچالیا۔علاوہ ازیں گاؤں96/6-Rمیں محمد انعام اللہ کو محمد عمران نے ایک ساتھی کی مدد سے اسے دودھ میں نشہ آورچیز پلاکر بیہوش کرکے اسے بدفعلی کا نشانہ بناڈالاپولیس نے پہلے واقعے کے ملزموں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں