ساہیوال، ڈا کو راج عروج پر، شہری لٹتے رہے، پولیس خاموش

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ،شہر ی دن دیہاڑے لوٹنے لگے ۔ڈکیتی کی پہلی واردات میں مسلم بن عقیل کالونی کا رہائشی محمد احتشام دن 11بجے موٹر سائیکل پر فتح شیرکالونی جارہاتھاجسے ایکسائز دفتر کے قریب میں عقیل وغیرہ تین ڈاکوؤں نے زبردستی روک لیا اوراسلحہ کے زور پر اس سے نقدی ‘گھڑی‘موبائل فون وغیرہ مالیتی 1لاکھ 18ہزار روپے،دوسری واردات میں فریدٹاؤن کا رہائشی ارشادمنوررات 8بجے اپنی لیبارٹری واقع جی ٹی روڈ پر موجودتھاکہ تین نامعلوم ملزمان خون ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبارٹری میں داخل ہوگئے اوراسلحہ کے زور پر اسے یرغمال بناکر نقدی 55ہزار روپے،تیسری واردات میں گاؤں86/6-Rکا رہائشی ریاض احمدیوبی ایل بنک سے رقم نکلواکر رفیع گارڈن جارہاتھاجسے گاؤں کے نزدیک سلمہ خاتون ہسپتال کے سامنے دونامعلوم مسلح ملزموں نے زبردستی روک کر اسلحہ کے زور پر موبائل فون ونقدی مالیتی2لاکھ روپے چھین لی ،چوتھی واردات گاؤں میں86/6-Rکارہائشی عبداللہ درمیانی شب شہر سے واپس گھر جارہاتھاجسے پاک ایونیوکالونی کے قریب محمد عتیق وغیرہ دوملزموں نے زبردستی روک لیا اوراسلحہ کے زورپر موٹر سائیکل معہ موبائل فون مالیتی 1لاکھ روپے ،پانچویں واردات میں گاؤں154/9-Lکارہائشی اسماعیل اپنی تیل کی دوکان پر موجودتھاکہ دن 8بجے منیر احمد وغیرہ دوملزم تیل لینے کے بہانے دوکان میں داخل ہوگئے اوراسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر اس سے نقدی 3ہزار روپے چھین لی اورفرارہوگئے۔چوری کی وارداتوں میں موکل کالونی میں اشفاق حسین کے گھرکے تالے توڑ کر الماری سے نامعلوم ملزمان نے طلائی زیورات ،پرائز بانڈ وغیرہ مالیتی 5لاکھ 45ہزار روپے،گاؤں86/6-Rمیں مند کے احاطہ مویشیاں کے تالے توڑ کر زواراحمد وغیرہ 9ملزموں نے بھینس مالیتی ڈیرھ لاکھ روپے ،کوٹ خادم علی میں مبشرحسین کی موٹر سائیکل مالیتی 25ہزار اس کے گھر کے باہر سے نامعلوم،ضلع کچہری میں آصف حسین کی کار نیشنل بنک کے سامنے سے نامعلوم ملزمان ،گاؤ57/G-Dمیں محبت علی کے احاطہ کے تالے توڑ کر ظہوراحمد وغیرہ تین ملزموںنے اینٹیں‘ٹی آرگارڈروغیرہ مالیتی 83ہزار روپے چوری کرلئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں