شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ایس این این) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جاری۔ عمران خان کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ۔ شاہ محمود قریشی کو اسپیکر اسمبلی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اس عہدے سے انکاری ہیں اور وہ وزارت خارجہ کے خواہشمند ہیں ۔ دوسری جانب عمران اسماعیل اور شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے عمران کا ہر فیصلہ قبول ہو گا۔ آج ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے وزیر اعلی اور دیگر عہدوں کے معاملے میں اہم نوعیت کے فیصلے کیے جایئں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں