ساہیوال اور گرد و نواح میں چوری کی وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ) چوری کی مختلف وارداتوں میں موبائل فون ‘نقدی ‘طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل ‘ٹرانسفارمر وائر ‘ 2بکریاںاور پسٹل لائسنسی ‘ایل ای ڈی اور چیک بک وغیرہ چرالی گئی۔ چوری کی واردات 132/9-Lمیںہو ئی یہاں علی رضا وغیرہ 4ملزمان نے اشفاق احمد کی دوکان کی چھت پھاڑ کر موبائل فون و نقدی وغیرہ کل مالیتی55ہزار روپے چرالی۔ دیگر وارداتوں سکیم نمبر3میں نامعلوم ملزمان نے ملک نذر حسین کے گھرکے تالے توڑکر الماریوںسے طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے ‘ضلع کچہری میں نامعلوم ملزمان نے لیاقت علی موٹرسائیکل نمبری4284/PKK مالیتی 27ہزارروپے ‘106/7-Rمیں ارشد وغیرہ 2ملزمان نے خضر حیات کی دو بکریاں مالیتی 37ہزارروپے اسکے گھرسے اور 120/9-Lمیں تنویر وغیرہ 4ملزمان نے ریحانہ بی بی کے گھر سے پسٹل ‘کمبل اور ایل ای ڈی وغیرہ مالیتی92ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں