ساہیوال، لوئر باری دوآب سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں‌برآمد

ساہیوال (بیورورپورٹ)ایل بی ڈی سی سے 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ‘تفصیلات کے مطابق ایل بی ڈی سی نہر بھٹونگر جھال والے پل کے قریب سے2نامعلوم نعشیں برآمد ہوئی ہیں جسے ریسکیو1122 کے عملہ نے نہر سے نکال کر تھانہ سٹی اور تھانہ غلہ منڈی پولیس کے حوالے کردی ہیں ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے نعشیںڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں تھانہ سٹی کو ملنے والی نعش تقریباً 50سال اور 6/7 دن پر انی اور تھانہ غلہ منڈی کو ملنے والی نعش40 سال اور 8دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں