ساہیوال، ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیت گینگ کاسرغنہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار‘ دوملزمان فرار‘ ملزم سے لاکھوں روپے کے موبائل فون‘ نقدی اوراسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ عقیل عرف نونا جس نے وارداتوں کیلئے اپنا گینگ بنایاہوا ہے اورساہیوال پولیس کو متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات عقیل کالونی کے قریب واردات کرکے آرہاتھا کہ اس دوران معمول پرگشت کرنیوالی تھانہ فتح شیر پولیس پارٹی کواطلاع مل گئی اورپولیس ٹیم نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی توملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں عقیل عرف نونا زخمی ہوگیا جس کے بعدزخمی ملزم کے دیگر دوساتھی اسے چھوڑکر فرارہوگئے اور پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے 11 موبائل فون ‘نقدی‘ موٹرسائیکل اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا اوراسے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کردیا۔ پولیس دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں