ساہیوال، چوری اور ڈکیتی کے واقعات ، نقدی اور موٹر سائیکلز چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلو م ملزمان 2موٹرسائیکلیں‘نقدی‘طلائی زیورات وغیرہ چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات ضلع کچہری میں ہوئی یہاں ایک ملزم محمدعمران نے غلام عباس کی موٹرسائیکل نمبری 35/SLLمالیتی 95ہزار روپے پارکنگ اسٹینڈ سے چرالی۔ دیگر وارداتوں 99/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے علی حمزہ کی موٹرسائیکل نمبری 7406/SLNمالیتی 40ہزار روپے گھر کے باہر سے‘85/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے عبدالرشید کے گھر کے دروازوں کے کنڈے کاٹ طلائی زیورات‘لیپ ٹاپ اوریوپی ایس وغیرہ مالیتی 2لاکھ 60ہزار روپے اور 59/5-Lمیں امیر وغیرہ 4ملزمان نے محمداشرف کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیور و نقدی کل مالیتی 65ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں