ساہیوال، ٹرانسپورٹرز نے منہ مانگے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے

ساہیوال(ایس این این ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی آڑ میں ٹرانسپورٹرز اور مقامی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں چالیس،پچاس فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔ریجنل ٹرانسپورٹ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔نگران حکومت کی آمد کے بعد جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھانے شروع کر دئے اور چالیس فیصد سے پچاس فیصد تک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ساہیوال سے چیچہ وطنی کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے جب کہ پاکپتن اور عارف والا کا کرایہ 100 روپے تک وصول کیا جا رہا ہے.ٹرانسپورٹرز نے ریجنل اتھارٹی کی طرف سے کوئی نیا شیڈول جاری نہیں کیا لیکن ریجنل اتھارٹی خاموش ہے اور ویگنوں،بسوں میں مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کیا جارہا ہے جس سے مسافر پریشان ہیں ۔شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مر تکب آفیسروں کو معطل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں