ساہیوال، پولیس کا غلہ منڈی میں سرچ آپریشن

ساہیوال (ایس این این ) غلہ منڈی پولیس کا سرچ آپریشن‘20مشکوک گھروں کی تلاشی‘ کوائف تصدیق ہونے پر 67افراد کی کلیئرنس‘تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ مندی کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد افضل ڈوگر نے ڈی ایس پی سٹی ہمایو ں افتخار کی نگرانی میں ایلیٹ فورس‘سی ٹی ڈی‘سپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ہمراہ پیپلزکالونی اور کے اردگرد ایریا میں رات کے وقت اچانک سر چ آپریشن کیا اور 20مشکوک گھروں کی تلاشی لیتے ہوئے 67افراد کی بائیو میٹرک مشین تصدیق کی اور کوائف تصدیق ہونے کے بعد تمام افراد کو کلیئر کردیا اور کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں