خیبر پختونخوا، تحریک انصاف کے شاہ فرمان دوبارہ گنتی میں ہار گئے

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان ہارگئے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں تحریک انصاف کے امیدوارشاہ فرمان اپنے مخالف اے این پی کے امیدوارخوش دل خان سے 47 ووٹ کے فرق سے کامیاب قرارپائے تھے، خوش دل خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرشاہ فرمان ہارگئے ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کوواضح برتری حاصل ہے اورشاہ فرمان بھی خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں