مسلم لیگ (ن) کے طلال چودھری بھی نااہل قرار

اسلام آباد(ایس این این) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری کو توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے نا اہل قرار دے دیا. طلال چودھری کو عدالت کے برخواست تک قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی.سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ طلال چودھری توہین عدالت کے مرتکب ٹھہرے ہیں اس لیے انھیں نااہل قرار دیا جاتا ہے. طلال چودھری کے خلاف یہ فیصلہ 11 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا. طلال چودھری 5 سال الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں