حکومت پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کردی

لاہور(ایس این این) حکومت پنجاب نے تقرریوں اور تبادلوں سے پابندی ہٹا لی ہے.یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد کیا گیا. اس فیصلے سے اساتذہ کے تبادلوں کا رکا ہوا عمل دوبارہ شروع ہوگا. اس ضمن میں حکومت پنجاب نے محکمہ ایجوکیشن کو آگاہ کر دیا ہے.واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شفاف الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت پوری ہونے سے دو ماہ قبل تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی تھی جس سے تبادلے کے خواہش مند اساتذہ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی.محکمہ ایجوکیشن میں تبادلوں پر پابندی شاذونادر کچھ دن کے لیے اٹھائی جاتی ہے. ایسی صورت میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اساتذہ کے لیے قدرے بے چینی کا باعث تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں