عمران خان کا سوتیلا بیٹا راتوں رات مہنگی ترین گاڑی کا مالک بن گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کل تک عام کلٹس گاڑی میں پھرنے والا عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ پیرنی کا بیٹا محمد موسیٰ مانیکا کروڑوں کی بینٹلے کار میں گھومنے لگا، سوشل میڈیا پر والد کے ہمراہ اپنی نئی بینٹلے کار کیساتھ محمد موسیٰ مانیکا کی تصویر اور گردش کرنیوالی افواہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ پیرنی کے اپنے پہلے شوہر سے بیٹے محمد موسیٰ مانیکا کی اپنے والد کیساتھ کروڑوں کی بینٹلے کار کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس سے متعلق کئی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں. یاد رہے کہ اس سے قبل محمد موسیٰ مانیکا کے پاس کلٹس گاڑی تھی جس میں انہیں گھومتے پھرتے دیکھا جاتا تھا تاہم اب اچانک کروڑوں کی نئی بینٹلے کار کے ہمراہ موسیٰ کی تصاویر اور زیر گردش افواہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ محمد موسیٰ مانیکا کو یہ بینٹلے کار لاہور کی ایک امیر ترین شخصیت(مبینہ طور پر علیم خان) نے تحفے میں دی ہے جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند ہیں جبکہ اس حوالے سے تحریک انصاف کی وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کے دوران عمران خان کے پاس حتمی فیصلے کا اختیار ہے کہ وہ کسے کس عہدے پر فائز کریں۔ جبکہ عمران خان کوئی بھی کام اپنی اہلیہ بشریٰ پیرنی کی مشاورت کے بغیر نہیں کرتے اور کوئی بھی اہم کام کرنے سے قبل اپنی اہلیہ بشریٰ پیرنی سے مشاورت اور روحانی رہنمائی ضرورحاصل کرتے ہیں۔ اس لئے اس امیر ترین شخص نے بشریٰ پیرنی کے ذریعے عمران خان کو اپروچ کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے محمد موسیٰ مانیکا کے ذریعے پیغام بشریٰ پیرنی تک پہنچایا جائے گا اور اسی لئے محمد موسیٰ مانیکا کو رام کرنے کیلئے کروڑوں کی نئی بینٹلے کار تحفے میں دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں