ساہیوال، مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال کے نواح میں کنویں کی مرمت کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور مٹی تلے دب کر جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ساہیوال فیصل آباد روڈ پر اڈہ نیکی مڈھالی کے قریب ایک کنوئیں میں 35سالہ مزدور محمدجاوید مرمت کاکام کر رہا تھا کہ اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے وہ مٹی تلے دب گیا جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری پہنچ کر مٹی ہٹا کر اسے باہر نکالا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا ،مرنے والے مزدور کا تعلق قبولہ شریف سے بتایا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں