ساہیوال، لینڈ ریکارڈ سنٹر میں بوڑھا کسان جاں بحق

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال لینڈ ریکارڈ سنٹر میں حبس سے ایک کسان جاں بحق ہو گیا۔واقعات کے مطابق میر دا معافی کا محمد عاشق اپنی جائیداد کی فرد کے حصول کے لئے لینڈ ریکارڈ آفس آیا تو لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں کہ بو ڑھا گر می اور حبس کی شدت کے سبب بے ہوش ہو کر گر گیا جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 نے ہسپتال پہنچایا مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑگیا ۔اس واقعہ کے خلاف کاشتکاروں اور کسانوں نے لینڈ ریکارڈ آفس میں لمبی لمبی قطاروں بد نظمی اور جائیداد کے ریکارڈ کے حصول کے لئے جانیو الوں کو سہولیات کی فراہمی نہ ہونے پر شدیدد عمل کا اظہار کیا ہے ۔کمشنر سے فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور سارا سارا دن شہریوں کو خوار کر نے والے اہل کاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔یہاں یہ امرقابل زکر ہے کہ میڈیا کی طرف سے بار بار تو جہ دلانے کے با وجود لینڈ ریکارڈ سینٹر میں سایہ دار شیڈ اور دیگر سہولتیں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے فراہم نہیں کیں اور نہ کوئی اس معاملہ پر توجہ دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں