ساہیوال، صحافی کے بیٹے سمیت 3 افراد کو لوٹ لیا گیا

ساہیوال(ایس این این)2 ڈاکوؤں نے مقامی صحافی سمیت 3افراد سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی پر نس عنایت علی خان کا بیٹا صحافی عرفان خان اسلامیہ ہائی سکول کے قریب نجی ہسپتال سے صبح 10بجے کے قریب موٹرسائیکل پر واپس آرہا تھا کہ ہسپتال سے چند گزکے فاصلے پر گلی میں 2نقاب پوش سمیت نامعلوم ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ رہے تھے اسے روک لیا اور 3ہزار روپے نقدی چھین لی جبکہ پہلوان وغیرہ 2افراد سے موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔ملزمان جاتے ہوئے تینوں کی موٹر سائیکلوں کی چابیاں نکال کر فرارہوگئے۔ اطلاع ملنے پر فتح شیر پولیس پہنچی تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں