میٹرنٹی ہسپتال میں خون ٹیسٹ کرنے والی مشین کی تنصیب

ساہیوال (ایس این این )ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کی کاوشوں سے میٹرنٹی ہسپتال میں خون ٹیسٹ کرنے والی انتہائی اہم سی بی سی مشین کی تنصیب مکمل ،مشین کی فراہمی سے ہسپتال کی کارکردگی اور غریب مریضوں کے علاج میں اضافہ متوقع،بورڈممبران کی طرف سے بھی گراں قدر عطیات-تفصیلات کے مطابق میٹرنٹی ہسپتال میں سی بی سی مشین خراب ہونے سے غریب مریض شدید مشکلات سے دو چار تھے جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئر مین اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے تقریبا 6لاکھ روپے مالیت کی نئی اور جدید سی بی سی مشین خریدنے کی منظوری دی جس کے لئے بورڈ کے ممبران ضیاء الرحمن خان اور چوہدری سلطان محمود نے ایک ایک لاکھ روپے اور چوہدری احسن منیر اور رانا وسیم اختر نے 50،50ہزار روپے عطیات کا اعلان کیا -ڈپٹی کمشنر نے ان کے جذبہ خدمت کو سراہا اور دوسرے مخیر حضرات کے لئے مشعل راہ قرار دیا -ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر چوہدری نفیس صادق نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی سے مشین کی تنصیب مکمل کی گئی ہے جس سے مریضوں کے ضروری بلڈ ٹیسٹ سے متعلق پریشانی سے نجات مل گئی ہے اور ان کے علاج میں سہولت آئی ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں