ساہیوال(ایس این این )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال رانا مسعود اختر کا دورہ سنٹرل جیل ،اسیران کو قانو ن کے مطابق دی جانے والی سہولیات پر جیل انتظامیہ کی تعریف -تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا ،اس موقع پر سول جج حماد رضا ،سپرنٹنڈنٹ جیل محمد جاویداور جیل ہذا کے دیگر افسران بھی موجود تھے – انہوں نے کچن میں اسیران کو مہیا کردہ کھانا چیک کیا اورکھانے کے معیار کو سراہا -سیشن جج نے حوالات بارکان ،سزائے موت بلاکس ، حفاظتی بلاک7، جیل فیکٹری،ٹیوٹا(TEVTA)کلاسز، نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال اورخواتین وارڈ کابھی دورہ کیا ،جیل ہسپتال کے معائنے کے دوران زیر علاج اسیران کو دی جانے والی میڈیکل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اوراسیران کو قانون کے مطابق دی جانے والی سہولیات پر جیل انتظامیہ کی تعریف کی -انہوں نے جیل صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کے نظام کو بھی سراہا –
