ساہیوال، گورنمنٹ کالجز میں سپر سیکشنز بنانے کا فیصلہ

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال کے تمام گورنمنٹ کالجز میں فرسٹ ایر سپر سیکشن کے اجرا کا فیصلہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ساہیوال محمّد بلال اشرف کی زیر صدارت ضلع ساہیوال کے تمام سربراہان ادارہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر گورنمنٹ کالج میں فرسٹ ایر کے سپر سیکشن بناۓ جایں گے جن میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو داخلہ دیا جاۓ گا ۔ان طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات کالج اپنے ویلفیئر فنڈ سے ادا کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کالجز کے بہترین اساتذہ سپر سیکشنز کے طلبہ کی ایوننگ کوچنگ بھی بغیر کسی اضافی معاوضہ کے کریں گے۔ ڈپٹی دائریکٹر کالجز محمد بلال اشرف کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن سرکاری کالجز پر طلبا و طالبات اور والدین کا اعتمادبحال کرنے کے لئے متعدد اقدامات بھی اٹھا رہا ہے جن میں حاضری کی شرط پر سختی سے عملدر آمد ،سائنس لیبارٹریوں میں ضروری سامان کی فراہمی اور اساتذہ کی کمی دور کرنا شامل ہیں تا کہ زیاد ہ سے زیادہ طلبا و طالبات سرکاری کالجز میں داخلہ لیں ۔والدین کی جانب سے ان اقدامات کو سراہا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں