ساہیوال(ایس این این) ممتاز ماہر تعلیم اور گورنمنٹ ہائی سکول کے سابق ہیڈماسٹر شیخ محمد عمر(مرحوم) کی اہلیہ قضائےالٰہی سے انتقال کر گئیں. مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ماہی شاہ قبرستان ساہیوال میں ادا کی جائے گی. یاد رہے ساہیوال کے ہر دل عزیز ماہر تعلیم شیخ محمد عمر کچھ عرصہ قبل خالق حقیقی سے جا ملے تھے.
