پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(ایس این این ) انتخابات کے فوراً بعد پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافے کا امکان سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے اضافے کا امکان ہے ۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کمی بیشی کا امکان نہیں تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے سبب یکم ستمبر سے قیمتوں میں 7روپے تک کمی ہو سکتی ہے ۔ خام تیل کی قیمت اور انٹر بینک میں ڈالر موجودہ سطح پر رہا تو قیمت کم ہوگی۔ ڈالر مزید کم ہونے سے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت مزید کم ہو سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ موجودہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ کیا ہے جو مسلسل جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں