گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی سے مزاحمت، خاتون جاں بحق

ساہیوال( بیورورپورٹ) تعمیل کرانے کے لئے جانیوالی پولیس کے ہمراہ مدعی سے ملزم فریق کی مزاحمت‘ دوران مزاحمت ضعیف العمر خاتون دم توڑگئی‘ ورثاء کاروڈ بلاک کرکے احتجاج۔تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس 481 کاعدالتی وارنٹ لیکر مدعی فریق کے ہمراہ 135/9-L میں گئی جہاں پرملزم فریق نے مزاحمت کی توپولیس نے ایس ایچ او غلہ منڈی سے رابطہ کیا توایس ایچ او نے واپس آنے کیلئے کہا۔ اس دوران مدعی فریق کے ہمراہ ملزم فریق نے مزاحمت کردی اوردوران مزاحمت ضعیف العمر خاتون ستاں بی بی جاں بحق ہوگئی جس پرخاتون کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کردی۔ اطلاع ملنے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشرمیکن اوردیگرپولیس افسران موقع پر پہنچے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پرمظاہرین منتشرہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک کسی کی طرف سے کارروائی کے لئے کوئی درخواست نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں