ساہیوال، کھوکھا بازار چوک کوڑے دان میں تبدیل، بلدیہ خاموش تماشائی

ساہیوال(ایس این این)چرچ روڈ‌ساہیوال پر فروٹ منڈی کے آڑھتیوں نے گندگی کھوکھا بازار چوک میں پھینکنا شروع کر دی. چوراہا کوڑا دان بن گیا. بلدیہ خاموش تماشائی. راہگیروں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا. کوڑے کی وجہ سے ٹریفک جام. شہریوں‌کی جانب سے کوڑا اٹھوانے کا مطالبہ. تفصیل کے مطابق کھوکھا بازار چوک میں فروٹ منڈی کی آڑھتیوں نے پھلوں‌کی پیٹوں سے نکلنے والا بھوسا اور گندگی بیچ چوراہے میں پھینکنا شروع کر دی ہے

جس سے کھوکھا بازار چوک کوڑے دان کی شکل اختیار کرچکا ہے. سڑک سے گزرنے والے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جب کہ کوڑے کے ڈھیر کی وجہ سے چوک میں ٹریفک جام کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے. بلدیہ دفاتر قریب ہونے کے باوجود بلدیہ اہلکاروں نے آنکھیں‌بند کر رکھی ہیں. شہریوں نے کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں