ساہیوال، نہر سے خاتون کی لاش برآمد

ساہیوال ۔ (ایس این این) ایل بی ڈی سی نہر سے نامعلوم خاتون کی تیرتی ہوئی نعش برآمد ‘مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نئی آبادی جھال روڈ کے قریب نہر ایل بی ڈی سی میں ایک نامعلوم خاتون کی نعش تیر رہی تھی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122نے نامعلوم نعش کو باہر نکال کر پولیس کے حوالے کردیا اور پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے نعش ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس تھانہ سٹی نے نعیم یوسف کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کو لاوراث قرا ر دیکر مائی شاہ قبرستان میں سپرد خا ک کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں