عمران خان کا پاکستان کو مدینہ منورہ کا ماڈل بنانے کااعلان قابل تحسین ہے

ساہیوال(ایس این این ) معروف سماجی وسول سوسائٹی کے راہنما شیخ اعجاز احمد رضا نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی ‘ موثر داخلہ وخارجہ پالیسی کے لئے عمران خان کا وزیراعظم بننا ضروری ہے ۔ عمران خان کی طرف سے مدینہ منورہ کی ریاست کی طرز پر پاکستان کو ماڈل بنانے کااعلان اور عزم قابل تحسین ہے۔عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، وہ یہاں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال کے حوالہ سے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ فوج ‘رینجرز ‘انتظامیہ ‘پولیس ‘الیکشن کمشنر ‘نگران حکومتیں اور عدلیہ کو شفاف ‘غیرجانبدار اور پرامن الیکشن کے انعقاد پر پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غربت کا خاتمہ ‘ڈیمز بنانا ‘بیروزگاری کو کم کرنا اہم مسائل ہیں جس کے لئے عمران خان کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے 5فوجی جوانوںسمیت بلوچستان اور خیبر پختو نخواہ میں 200سے زائد شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں