ساہیوال، معمولی جھگڑے پر سٹی مئیر کے گارڈز کی فائرنگ

ساہیوال(ایس این این) معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ،سٹی مئیر کے گارڈ کی فائرنگ ،2افراد شدید زخمی،لواحقین کا روڈ بلاک کر کے سٹی مئیر کے خلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق بیرون لاری اڈہ سٹی مئیر کے پٹرول پمپ پر معمولی تلخ کلامی پر سٹی مئیر کے گارڈ اور فیصل وغیرہ دو افراد کے درمیان جھگڑا ہو گیا طیش میں آکر سٹی مئیر اسد علی خان بلوچ کے گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں فیصل وغیرہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے دو نوں زخمی روڈ پر پڑے رہے کسی نے ان کے پاس جا نے کی جرت نہ کی کچھ دیر بعد ریسکیو اور پو لیس موقع پر پہنچ گئی رسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ اپنی گاڑیاں اور ریڑھیاں چھوڑ کر بھاگ گئے واقعہ کے بعد زخمیوں کے لواحقین نے روڈ بلاک کر کے سٹی مئیر اسد علی خان بلوچ کے خلاف شدید احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ سٹی مئیر کے خاص بندوں کو سٹی مئیر نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے اس سے پہلے بھی وہ لوگوں کو ڈراتے رہتے ہیں اور پو لیس سٹی مئیر کے بندوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں