ساہیوال،پانی کے دباؤ سے لوئر باری دوآب کے کنارے میں سوراخ ہو گیا

ساہیوال(ایس این این ) نہر لوئر باری دو آب میں چک 137/9.Lکے بائیں کنارے بر جی 79پر پانی کے دبائو سے سو راخ ہو گیا ۔محکمہ انہار کے حکام نے مو قع پر پہنچ کر سورا خ بند کر کے نہر کو بڑے شگاف سے بچا لیا اور سوراخ میں پتھر وغیرہ ڈال کر بند کر دیا ۔محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجئنیر خالد بشیر ہیوی مشینری لیکر نہر پر پہنچ گئے اور تین گھنٹے کی جدو جہد کے بعد سوراخ بند کر دیا گیا۔
اگر لوئر با ری دو آب کا سوراخ شگاف کی شکل اختیار کر جاتا تو ریلوے لائن جی ٹی روڈ اور چک 137/9.Lاور 188/9.Lکی آبادیاں بھی زیر آب آ جاتی ۔تاہم بیس ایکڑ سے زائد علاقہ میں پانی کے پھیلنے کے بعد قابو پا لیا گیا ۔تاہم محکمہ انہار کے حکام نے نہر میں سوراخ کے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں