ساہیوال، آدم فوڈز کے مالک عامر شاہین کی پراسرار موت

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کی معروف فوڈ فیکٹری آدم فوڈز کے مالک عامر شاہین نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تھانہ فرید ٹاون کے مطابق عامر شاہین کی موت خودکشی سے ہوئی یا انھیں قتل کیا گیا یہ کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم بائیں کنپٹی پر لگنے والی گولی شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے جس معلوم ہوتا ہے کہ انھیں قتل کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق حتمی اندازہ پوسٹ مارٹمرپورٹ کے بعد کیا جا سکے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں