این اے 149، دوبارہ گنتی میں رائے مرتضی کے ووٹ بڑھ گئے

چیچہ وطنی(ایس این این ) این اے 149 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محمد طفیل جٹ کی ووٹوں کی ری چیکنگ کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسر نے ری چیکنگ کی، جس میں جیتنے والے پی ٹی آئی کے رائے مرتضے اقبال خاں ایڈووکیٹ کو مذید 145 ووٹ مل گئے ۔ریٹرننگ آفیسر نے رزلٹ مکمل کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے.تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد کے مطابق جیتنے والے امیدوار کی لیڈ دس ہزار سے کم ہو تو ہارنے والے امیدوار کی طرف سے دوبارہ گنتی کی اجازت دی جاتی ہے. 26000 کی لیڈ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی اور صرف اعتراض والے پولنگ سٹیشنز کی گنتی دوبارہ کرنے کا حکم دیا جس میں رائے مرتضی اقبال کے 145 ووٹ بڑھ گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں