چیچہ وطنی، ٹرین کی زد میں آکر رکشا ڈرائیور جاں بحق

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 14 گیارہ ایل کے ریلوے پھاٹک پر موٹر سائیکل رکشا ٹرین کی زد میں آ گیا. رکشا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا. مقامی لوگوں کے مطابق ریلوے پھاٹک بند نہیں تھا موٹر سائیکل رکشا کا ڈرائیور انجانے میں ٹریک پر آ گیا اور ٹرین نے رکشے کو کچل دیا جس سے موٹر سائیکل رکشا کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا. ریسکیو 1122 نے ڈرائیور کی لاش ٹی ایچ کیو منتقل کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں