آل پارٹیز کانفرنس نے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے

اسلام آباد(ایس این این ) اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی نے مشترکہ طور پر عام انتخابات کے نتائج مسترد کر دتے ہوئے دوبارہ الیکشنز کا مطالبہ کر دیا گیا ہے.مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اسفند یار ولی، راجا ظفر الحق، فاروق ستار اور دیگر نے شرکت کی. اسفند یار ولی کی جانب سے نتائج مسترد کرتے ہوئے اسمبلی میں حلقف نہ اٹھانے کہ تجویز پیش کی گئی تاہم شہباز شریف نے اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کی تجویز کی حمایت کی گئی . بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کے اربوں روپے الیکشن پر ضائع کر دئیے گئے جس کا نتیجہ دھاندلی کی صورت میں نکلا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ہم پرزور تحریک چلائیں گے اور عوامی مینڈیٹ ضائع نہیں‌ہونے دیں گے. پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے انتہائی قدم اٹھانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں