ساہیوال، موسلا دھار بارش، شہر جل تھل ہو گیا

ساہیوال(ایس این این )ساہیوال اور گردو نواح میں آج موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گئی، سڑکیں پانی سے بھر گئیں. آج شام ساہیوال اور گرد ونواح میں شدید بارش ہوئی جس سے زیریں اور کچے علاقے زیر آب آ گئے. ہر طرف جل تھل ہو گئی اور شہر بھر کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں. شہری تیز بارش میں نہاتے اور آموں سے لطف اندوز ہوتے رہے. ایک گھنٹا جاری رہنے والی اس بارش سے لاری اڈہ، فرنیچر بازار، لیاقت چوک، ہائی سٹریٹ پر پانی جمع ہو گیا جس سے لوگوں‌کو آمدورفت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

اپنا تبصرہ بھیجیں