چیچہ وطنی، انتخابی سامان لینے والاپولنگ سٹاف دن بھر خوار

ساہیوال(ایس این این) چیچہ وطنی میں حلقہ پی پی 201 اور این اے 149 کے پریزایئڈنگ افسر رل گئے. صبح 10 بجے بلا کر رات گئے پولنگ اسٹیشنز پر بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی پی 201 اور این اے 149 کے پریزائڈنگ افسران اور ان کا عملہ گھنٹوں ٹی ایم اے آفس چیچہ وطنی میں خوار ہوتا رہا۔ کئی افسران صبح نو بجے ہی سامان لینے ٹی ایم اے آفس پہنچے سامان حاصل کرنے کے باوجود انھیں ٹرانسپورٹ شام کو فراہم کی گئی جس بنا پر سارے افسران عملے سمیت ادھر ادھر مارے مارے پھرتےرہے۔ ساہیوال کے علاوہ دیگر کئی اضلاع میں عملے۔ کو ٹریننگ کا اعزازیہ دینے کی خبریں بھی گردش میں ہیں تاہم ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ٹریننگ کا اعزازیہ نہیں دیا گیا جب کہ سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کا معاوضہ بھی جاری کردہ بیانات سے کم دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں