نواز شریف کی طبیعت خراب،گردے فیل ہونے کا خدشہ

راولپنڈی(ایس این این ) اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالج کے مطابق ان کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس سے ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے، نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔جیل میں انھیں فراہم کیے جانے والے معالج کے مطابق نواز شریف کے گردے فیل ہو سکتے ہیں.میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں